Jasarat News:
2025-04-26@08:36:18 GMT

اینگرو فرٹیلائزر نے 2024 میں 28.3 ارب روپے کا منافع حاصل کیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

کراچی(بزنس رپورٹر)اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 28.26 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو 2023 میں ریکارڈ کیے گئے 26.19 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔سال 2024 میں فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 21.16 روپے رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 19.61 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘‘یہ اضافہ لاگت کو بہتر بنانے اور پلانٹ کے موثر انتظام کے ذریعے کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے 07 فروری کو منعقدہ اپنے اجلاس میں سال کے لئے حتمی نقد منافع کا اعلان بھی کیا جو 8 روپے فی حصص یعنی 80 فیصد ہے۔ یہ عبوری نقد منافع کے علاوہ ہے جو پہلے ہی 13.

5 روپے فی حصص یعنی 135 فیصد پر ادا کیا جا چکا ہے۔مجموعی بنیادوں پر اینگرو فرٹیلائزرز کی آمدنی 2023 کے 223.7 ارب روپے کے مقابلے میں 2024 میں تقریبا 15 فیصد اضافے کے ساتھ 256.68 ارب روپے ہوگئی۔کمپنی نے یوریا کی قیمت میں اضافے کی وجہ زیادہ فروخت آمدنی کو قرار دیا۔تاہم ریونیو میں اضافے کے باوجود فرٹیلائزر مینوفیکچررز کا مجموعی منافع 72.3 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہو کر 72.28 ارب روپے رہ گیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

پاکستانی عثمان وزیر کے مکے‘بھارتی باکسر ایک منٹ 41سیکنڈ میں ناک آئوٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) تھائی لینڈ کے باکسنگ ایرینا میں پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے بھارتی باکسر ایسوارن ساہیتا دورتھی کو ہلے ہی رائونڈ میں صرف ایک منٹ 41سیکنڈز میں ناک آئوٹ کر دیا۔ یہ عثمان وزیر کے شاندار باکسنگ کیریئر کی 16ویں فتح ہے جس میں سے 10 مقابلے انہوں نے ناک آئوٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔ ورلڈ سائم سٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے سے قبل دونوں باکسرز کے وزن کی تقریب منعقد ہوئی جہاں عثمان وزیر کو فیوریٹ قرار دیا گیا تھا۔ عثمان نے رنگ میں داخل ہوتے ہی اپنی جارحانہ حکمت عملی سے بھارتی باکسر پر دبائو ڈالا اور دو طاقتور مکوں کے ذریعے مقابلہ ختم کر دیا۔ بھارتی باکسر ان مکوں کا مقابلہ نہ کر سکا اور رنگ میں گر پڑا جس کے بعد ریفری نے عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔ مقابلے کا آغاز عثمان وزیر نے جارحانہ انداز سے کیا اور اپنے جارحانہ حملوں سے کسی بھی موقع پر حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہے اور وہ اب تک ناقابل شکست ہیں۔ 25 سالہ عثمان وزیر جو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن، ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ چیمپئن اور ڈبلیو بی اے ایشین چیمپئن ہیں۔ اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ فائٹ کے بعد عثمان وزیر نے اپنی جیت کو پاکستان کے عوام اور مظلوم فلسطینوں کے نام کیا۔ انہوں نے کہا یہ فتح پاکستان کی عظیم قوم کیلئے ہے اور میں اپنے ملک کا نام ہمیشہ سربلند رکھنے کیلئے پرعزم ہوں۔ عثمان وزیر کی فتح پر استور میں اْ ن کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے، لوگوں نے علاقائی رقص کیا۔ عثمان وزیر کے والد کا کہنا ہے کہ عثمان کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کے اقدامات سے دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوا، اویس لغاری
  • وژن 2030: سعودی عرب نے 2024 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، ریکارڈ کامیابیاں
  • ملکی بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ بڑھ گیا
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • پاکستانی عثمان وزیر کے مکے‘بھارتی باکسر ایک منٹ 41سیکنڈ میں ناک آئوٹ
  • قومی بچت کی سکیموں کی شرح منافع میں ردو بدل  
  • انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • ٹیسلا کو بڑا جھٹکا کمپنی کے منافع میں70فیصد کمی