دراز پاکستان کا معیاری اور سستی خریداری کے لئے چوائس چینل متعارف
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے صارفین کے لیے ایک نیا ’چوائس‘ چینل متعارف کرایا ہے، جو 3 لاکھ سے زائد معیاری اور کم قیمت اشیاء فراہم کرے گا۔ سال پہلے ’Any 3‘ کے نام سے پیش کیا گیا یہ چینل اب فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی و ہیلتھ اور لائف اسٹائل سمیت مختلف اقسام کی اشیاء میں مزید وسعت اختیار کر چکا ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف صارفین کو بہترین قیمتوں پر معیاری مصنوعات دستیاب ہوں گی بلکہ تین یا زیادہ اشیاء خریدنے پرمفت ڈیلیوری بھی ملے گی۔ جدید رجحانات کی حامل اشیاء کے ساتھ، اس چینل میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء بھی شامل کی جا رہی ہیں، جس سے آن لائن گروسری خریداری مزید آسان اور کم خرچ ہو جائے گی۔ چوائس چینل سے خریدی گئی اشیاء 1 سے 3 دن کے اندر ڈیلیور ہو سکتی ہیں، جبکہ صارفین کے لیے 14 دن کی آسان اور مفت واپسی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔چوائس چینل میں معروف برانڈز کی اشیاء شامل ہیں، اس کے علاوہ، صارفین کو لائٹننگ ڈیلز اور ارلی برڈ آفرز جیسی خصوصی رعایتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایا نے کہا، ” مفت اور تیز تر ڈیلیوری، سہل واپسی اور بہترین قیمتوں کے ذریعے ہم صارفین کا اعتماد مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں،مستقبل میں خریداری کے مواقع مزید بہتر بنا نے کے لئے ہم چوائس کی پیشکش کو مزید وسعت دیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
— فائل فوٹونیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔
اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔
اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔