انسانی حقوق کا ایجنڈا تبدیل کیے جانے پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برہم
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا ایجنڈا تبدیل کیے جانے پر چیئرمین کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے بطورچیئرمین برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً اجلاس سے واک کردیا اور کہا ہے کہ کمیٹی ایجنڈے میں اڈیالہ جیل کے دورے سے متعلق امور نکال دیے گئے، ایجنڈا وفاقی وزیر کے مرضی سے طے ہوا تھا، آخری وقت پر ہمیں بتایا گیا کہ یہ ریوائزڈ ایجنڈا ہے، ہم صرف اڈیالہ جیل دورہ کرکے جیل مینوئل کا جائزہ لینا چاہ رہے تھے، ایک طے شدہ چیز ایجنڈے سے نکلنا ہماری توہین ہے، جب تک اڈیالہ جیل کے دورے کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جاتا میں اس کمیٹی کی صدارت نہیں کروں گا۔ چیئرمین حامد رضا کی زیرصدارت انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ایجنڈے میں تبدیلی پر ملتوی کردیا گیا۔ رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ ایجنڈا وفاقی وزیر اور چیئرمین کمیٹی ملکر فائنل کرتے ہیں، ایجنڈے کو فائنل کرنے کا اختیار چیئرمین کمیٹی کو حاصل ہے۔ چیئرمین کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے کمیٹی اجلاس چیئر کرنے سے انکارکردیااور کہاکہ پچھلے کچھ ماہ سے میرے ساتھ جو ہوا وہ میں کمیٹی میں نہیں اٹھانا چاہتا،مجھے کوئی بھی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین کمیٹی
پڑھیں:
پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا جس میں انسانی سمگلنگ سے متعلق اقدامات پر کمیٹی میں بحث ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
زرتاج گل نے کہا کہ بہت سارے عرب ممالک میں ڈی جی خان کے افراد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران نوشین افتخار نے سوال کیا کہ کیا انسانی سمگلنگ اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا ہے؟ جس پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ قانون موجود ہے، انسانی سمگلنگ اور ڈیپورٹ ہونے والوں کے 5 سال کیلئے پاسپورٹ معطل ہوتے ہیں۔