ترقی کیلئے بیٹیوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا: مریم نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
راؤ دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے،ترقی کےلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔
سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 11ہزار کی حد بحال ،ڈالر بھی سستا
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،ہونہار سکالرشپ پروگرام سے ہزاروں طالبات کو بالخصوص سائنسی شعبوں میں مکمل ٹیوشن فیس دی جا رہی ہے،اب پنجاب میں کسی بیٹی کا خواب وسائل کی کمی کے باعث ادھورا نہیں رہے گا-
لیپ ٹاپ سکیم کا مقصدِ طالبات کی جدید علوم اورٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہے،لیپ ٹاپ سکیم سے ہماری بیٹیاں اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھار سکیں گی،ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز سے خواتین عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع
عوام بالخصوص طالبات کے لئے لاہور میں مفت وائی فائی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے،پاکستان کی ترقی خواتین کی ترقی سے منسلک ہے،اپنی بیٹیوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جو سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں عالمی معیار کے مطابق آگے بڑھنے میں مدد دے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بیٹیوں کو
پڑھیں:
ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، کاروبار کے لیے محفوظ ماحول، اور شہریوں کی خوشحالی مریم نواز کی حکومت کے اولین اہداف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی اور گورننس کا جو شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا ہے، وہ آج دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ مریم نواز روزانہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، اور وسائل و فنڈز کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب حکومت کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔