افغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ،17 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی، اب تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
عینی شاہدین کے مطابق قندوز ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 17 لاشیں لائی گئیں، دیگر ہسپتالوں میں بھی متعدد زخمی اور لاشیں لائی گئی ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی ہے۔
قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی
سپریم کورٹ کی عمارت میں منگل کے روز اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بیسمنٹ میں واقع کینٹین کے قریب اے سی گیس پلانٹ میں اچانک دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کی آواز سے پوری عمارت لرز اٹھی اور سپریم کورٹ میں موجود وکلا، عملہ اور دیگر افراد حفاظتی طور پر عمارت سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور متاثرہ حصے کو سیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
سپریم کورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے سی پلانٹ بیسمینٹ دھماکا سپریم کورٹ کینٹین گیس لیکیج