عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے موصول خط میں انہوں نے ازخود اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کو اقدام کرنے کی درخواست کی تھی۔
سپریم کورٹ میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف جسٹس نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے، کمیٹی اس خط کو دیکھے اور سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کا ایجنڈا تیار کیا جاچکا ہے، جلد وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو بھیج دیا جائے گا تاکہ وہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کے ایجنڈے پر اپنی سفارشات شامل کرانا چاہیں تو ممکن ہوسکے۔
چیف جسٹس یحییٰ ججوں کی جانب سے خطوط کا لکھا جانا پرانی عادتیں ہیں آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائیں گی، کونسلنگ شروع ہو گئی ہے آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکسی شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے، 9 مئی کو کور کمانڈرز ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی: آئینی بینچ کسی شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے، 9 مئی کو کور کمانڈرز ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی: آئینی بینچ عمران خان کی ہدایت پر کے پی میں کڑے احتساب کیلئے تیاریاں مکمل، فورس بنانے کا فیصلہ ترک صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس سے ملاقات سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیس: آجکل جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ فیشن بن چکا،جسٹس حسن رضویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس یحیی سپریم کورٹ ا ہستہ
پڑھیں:
عمر سرفراز چیمہ وہی ہیں جو گورنر تھے؟ سپریم کورٹ کا استفسار
---فائل فوٹوسپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس پر سماعت کی۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے اپیل پر دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کر دی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ عمر سرفراز چیمہ وہی ہیں جو گورنر رہے ہیں؟
عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر ہیں، عمر سرفراز چیمہ 2 ماہ سے اسپتال میں ہیں۔
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ کلپ کر دیا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عمر سرفراز چیمہ 9 مئی کو اسلحے سے لیس تھے، ان سے برآمدگی کرنی ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ سپریم کورٹ انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں کو 4 ماہ میں فیصلے کا حکم دے چکی ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔