فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )تل پنجاب کی سرسوں رایا کے بعد تیل داراجناس میں خریف کی سب سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی جانے والی منافع بخش اور نقد آور فصل ہے موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سائنسدانوں کو تیل دار اجناس بلخصوص تل کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گااور ملکی برآمدات میں فروغ کے لئے قدرتی وسائل کا موثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے.

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اڈاپٹیو ریسرچ (فارم اینڈ ٹریننگ)پنجاب ڈاکٹراشتیاق حسن نے ایو ب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں تل کے پیداواری منصوبہ کی منظوری بارے منعقدہ اجلاس میں شرکاسے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ تل کے بیج میں 50 فیصد سے زائد اعلیٰ خصوصیات کا حامل خوردنی تیل اور 22 فیصد سے زیادہ اچھی قسم کی حامل پروٹین پائی جاتی ہے تلوں کا تیل ادویات سازی اعلیٰ قسم کے صابن اورعطریات بنانے میں استعمال ہوتا ہے تلوں کا استعمال کاربن پیپر،تلوں والے نان بنانے کے علاوہ فاسٹ فوڈ،بیکری مصنوعات،مویشیوں اور مرغیوں کی متوازن خوراک بنانے میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے تلوں میں 28 ملی گرام فی کلوگرام کیلشیم، 23 ملی گرام فی کلوگرام فولاد اور 13 ملی گرام فی کلو گرام تانباپایا جاتا ہے انہی خصوصیت کی وجہ سے تلوں کی مانگ میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے.

ڈاکٹر اشتیاق حسن نے کہا کہ امسال تلوں کی بیرون ملک برآمدات سے 200ارب سے زائد مالیت کا قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوا ہے اجلاس میں چیف سائنٹسٹ آئل سیڈمحمد یونس کے علاوہ دیگر زرعی سائنسدانوں سمیت ڈائریکٹر ایگری کلچرل انفارمیشن ڈاکٹر آصف علی نے بھی شرکت کی چیف سائنٹسٹ محمد یونس نے اجلاس میں بتایا کہ تل کی فصل پانی کی کمی یا زیادتی، زمین کی قسم، فی ایکڑ پودوں کی تعداد، مرطوب درجہ حرارت میں کمی پیشی اور برداشت میں دیر سویر کے لیے بہت حساس ہے لہذا ان مشکلات پر قابو پا کر ہی کامیاب فصل لی جا سکتی ہے تل کم دورانیہ کی فصل ہے جو جولائی میں بطور زائد خریف فصلوں کے طور پر کامیابی سے کاشت کی جاتی ہے تل کی فصل کم دورانیہ کی فصل ہونے کی وجہ سے فصلوں کے ہیر پھیر میں اپنی جگہ بنا سکتی ہے.

انہوں نے بتایا کہ تل کے اچھے بیج کی کاشت اورزیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے بہت اہم ہے کہ محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام جن میں انمول2023، فیصل آباد تل، ٹی ایچ۔

(جاری ہے)

6، ٹی ایس۔5اور تل۔18 کاشت کی جائیں جدید تقاضوں کے پیش نظر ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹریکٹر سے چلنے والی سمال سیڈڈ ڈرل متعارف کروائی گئی ہے جس کے استعمال سے فی ایکڑ پودوں کی سفارش کردہ تعداد کے حصول میں آسانی رہتی ہے تل کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول اور فصل کی بہتر دیکھ بھال کے لئے کاشتکار زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں.

اجلاس میں تل کے پیداواری منصوبہ 2025 کی طباعت کیلئے مختلف موضوعات زیر بحث لائے گئے جن میں تل کی کاشت سے لیکر برداشت تک کے عوامل اور اسکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت کیلئے موزوں آب و ہوا، شرح بیج، وقت کاشت، زمین کی تیاری، طریقہ کاشت،کھادوں اور پانی کا استعمال، چھدرائی، گوڈی، جڑی بوٹیوں کی تلفی، کیڑوں اور بیماریوں سے تحفظ کے حوالے سے ماہرین کی رائے لی گئی اورزرعی ماہرین کی طرف سے گزشتہ سال کے پیداواری منصوبہ تل 2025کے مسودہ کو چند ضروری ترامیم کے بعدمنظور کرلیا گیا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اجلاس میں کاشت کی کے لئے کی فصل

پڑھیں:

ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی،ترجمان واپڈا کےمطابق تربیلا منگلا اور چشمہ ریزروائر میں مجموعی طور پر چالیس لاکھ پانچ  ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔
 نجی ٹی وی نیوزسما  نےترجمان واپڈا کے  حوالے سے بتایا کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھسٹھ ہزار سات سو کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ روز کےمقابلےمیں آٹھ ہزارکیوسک کمی دیکھی گئی۔دریائے جہلم میں پانی کی آمد اکتالیس ہزار دو سو کیوسک رہی،جو دو ہزار ایک سو کیوسک کمی کے ساتھ ریکارڈ ہوئی۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
دریائےچناب میں پانی کی آمد چھیالیس ہزار سات سو کیوسک ہےجو گزشتہ روز کےمقابلے سات سوکیوسک کم ہے۔دریائے کابل میں بھی پانی کی آمد اکتالیس ہزار دو سو کیوسک ریکارڈ کی گئی۔تربیلا میں پانی کی سطح چودہ سو تہتر فٹ اور ذخیرہ انیس لاکھ چون ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم میں سطح آب گیارہ سو چھپن فٹ اور ذخیرہ انیس لاکھ باون ہزار ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی سطح چھ سو تینتالیس اعشاریہ ایک صفر فٹ ہےجبکہ ذخیرہ نواسی ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تربیلا،منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ چالیس لاکھ پانچ ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے۔

پی ایس ایل 10کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے، لیکن کرنے نہیں دیا گیا، بیٹی کا شکوہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، کتنا ، موجودہ قیمت کیا؟ جانئے
  • پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے. دفتر خارجہ
  • کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل مسترد کرتے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلامیہ
  • گرمی بڑھتے ہی بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، کس کو ریلیف ملا؟
  • آلو سے بننے والی غذائی مصنوعات کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہو گیا
  • خواتین ہوشیار! عمومی جسمانی تکالیف کو نظرانداز کرنا بھاری پڑ سکتا ہے
  • ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ
  • ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ
  • اسپین نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا، میڈرڈ میں یورپی و عرب ممالک کا ہنگامی اجلاس