قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بولر حارث رؤف زخمی ہونے کے باعث پاکستان میں جاری سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز نہیں کھیل پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز: کراچی میں میچز کے دوران جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا

یاد رہے کہ 8 فروری کو سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرواتے ہوئے حارث رؤف انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر کھیل سے باہر ہوگئے تھے۔

ان کی جگہ اب عاکف جاوید کو سہ فریقی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں حارث رؤف کی شرکت میڈیکل رپورٹ سے مشروط

یاد رہے کہ اتوار کو پی سی بی اپنی پریس ریلیز میں ایم آر آئی اور ایکسرے اسکین کے بعد اس بات کی تصدیق کی تھی کہ حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتے کے روز ہونے والے میچ کے دوران سینے کے نچلے حصے میں موچ آئی۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز: فاسٹ بولر حارث رؤف کو پسلیوں میں تکلیف، اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے جانا پڑا

کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ چوٹ سنگین نہیں ہے اور توقع ہے کہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔

تاہم احتیاطی تدابیر اور ان کی جاری بحالی کے حصے کے طور پر وہ 12 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 حارث رؤف سہ فریقی کرکٹ سیریز عاکف جاوید.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 سہ فریقی کرکٹ سیریز کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
  • اڈیالہ جیل کے باہر انڈوں سے حملے کا معاملہ ؛علیمہ خان نے مقدمے کے اندراج کے خلاف 22اے کی درخواست دائر کردی
  • دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف
  • پاک بھارت میچ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پی سی بی کا میچ ریفری کو ہوم سیریز سے ہٹانے کا مطالبہ