آمدن سے زائد ٹرانزیکشنز ؛ ایف بی آر کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ظاہرکردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنےوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بینکوں کے ساتھ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ بینکوں سےکہاجائے گا اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کاحجم ایف بی آر ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔
قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ویلتھ اسٹیٹمنٹ یاٹیکس ریٹرن میں ظاہر آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پررپورٹ دینا لازمی ہوگا، بینکوں سے کہا جائے گا کہ ٹرانزیکشن نہ روکیں لیکن رپورٹ ایف بی آرکو فراہم کی جائے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ریفارمز کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی میں سی او او سمیر احمد، عاقب جاوید اور ڈائریکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض شامل ہیں۔
ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل اور صدر آر سی لاہور خواجہ ندیم بھی ریفارمز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
ریفارمز کمیٹی پانچ روز میں اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جمع کرائے گی۔