انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز )پنجاب کی صوبائی کابینہ نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یہ منظوری دیدی کہ سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعد میں ہوگی۔ایوان وزیراعلی میں پنجاب کابینہ کا 23 واں اجلاس مریم نواز کی زیر صدارت ہوا، 90 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران و معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری و مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک تھے۔
اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، جس کے مطابق پنجاب میں انڈسٹریلائزیشن اورانڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسیکی منظوری دے دی گئی۔اسپیشل افراد اور سینئر سٹیزن کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، جبکہ طلبہ کیلئے خصوصی اسٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا۔
ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا گیا، کرایو بلیشنمشین کیلئے 580 ملین کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ کینسر کا جدید طریقہ علاج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب روپے کی منظوری دے دی گئی، جس سے 30 ملین افراد مستفید ہوں گے، اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ صنعتکاروں کو بزنس کیلئے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں، سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعد میں ہوگی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا، انہیں گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملیں گے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری اسکول میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو میں شرکت کی۔ مریم نواز نے 8 کٹیگریز میں جشن اسٹیم کے فاتح طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں اڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے کسی ستون کے پائوں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،سینیٹر عرفان صدیقی پنجاب کابینہ کی 30ارب کے رمضان پیکیج اور 6ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنیکی منظوری وزیر اعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمین کا مسئلہ ہے، جلد سندھ میں بڑا ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انڈسٹری لگائیں کاغذی کارروائی پنجاب کابینہ کام کریں
پڑھیں:
پنجاب: دفعہ 144 میں توسیع، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-26
لاہور( نمائندہ جسارت) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی، ہفتہ 8 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زاید افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عاید ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی، البتہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی مکمل پابندی عاید کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، جبکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر مامور افسران و اہلکار اور عدالتیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔