کراچی: پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں جارحانہ انداز میں نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی مارکیٹس خاص طور پرسعودی عرب میں اپنا کا م بڑھا رہی ہے اور اس مقصدکے حصول کے لئے100 سے زائدآئی ٹی ادارےLEAP 2025 میں شرکت کر رہی ہیں جو ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہونے والے دنیا کے بڑے ٹیک تجارتی میلوں میں سے ایک ہے۔

سعودی عرب میں منعقدہ لیپ 2025 میں پاکستان سے 1,000 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں جن میں تاجر، سرکاری اہلکار، سرمایہ کار، برآمد کنندگان اور مقررین شامل ہیں جو کہ کمپنیوں اور مدوبین دونوں کے لحاظ سے LEAP میں پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ شرکت ہے۔پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں LEAP 2025 میں اپنیاور خدمات کی نمائش کر رہی ہیں اور اسٹریٹجک نیٹ ورکنگ میں مشغول ہیں تاکہ مملکت میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع مل سکے ۔

آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت شازہ فاطمہ نے LEAP 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا اور کہا کہ LEAP ایک سالانہ ٹیکنالوجی ایونٹ ہے جو ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہوتا ہے، جس میں صنعتی رہنماؤں، جدت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے مستقبل کی تشکیل کے لیے اکٹھا کیا جاتا ہے۔

اس موقع پرپاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس (P@SHA) کے سینئر وائس چیئرمین محمد عمیر نظام نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں LEAP 2025 میں مختلف شعبوں سے متعدد غیر ملکی فرموں کو راغب کر رہی ہیں۔ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ دیکھا اور اس سال ایک اور ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جو کہ سرکاری اور نجی دونوں سطحوں پر نئے کاروباری سودوں کے ذریعے کارفرما ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC)، وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور P@SHA کی مشترکہ کوششوں نے IT کمپنیوں کے لیے KSA مارکیٹ اور GCC کے پورے خطے میں آپریشنز کو وسعت دینے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستانی ا ئی ٹی کمپنیاں ئی ٹی ا کے لیے

پڑھیں:

چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق

انہوں نے کہاکہ امریکا، چین، سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی، پاکستان اب عالمی سطح پر قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں مٰں سرمایہ کاری کررہا ہے، ہم نے دنیا بھر میں سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ دنیا پاکستان کی کامیابیوں کی معترف ہے۔ وسط ایشیائی ممالک آذربائیجان اور ترکمانستان تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل، 5 نئے راہداری منصوبے شامل ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ پاکستان ترکیہ اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے، اور اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے۔

انہوں ںے کہاکہ پاکستان اصلاحات پر مکمل توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی سفارت کاری اعتماد اور استحکام کی عکاسی کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک چین دوستی خواجہ آصف سعودی عرب تعلقات سفارتی کامیابیاں سی پیک وزیر دفاع وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک
  • چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • سعودی عرب سے فنانسنگ سہولت، امارات سے تجارتی معاہدہ؛ پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا
  • پاکستانی کسانوں کا آلودگی پھیلانے پر جرمن کمپنیوں کیخلاف مقدمہ دائر کرنےکا اعلان
  • نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ