امریکا کی نئے ٹیرف کی دھمکی، پاکستان میں بھی سونا مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، اس کے علاوہ، ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3 ہزار 429 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے بنتی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے تجارتی جنگ اور مہنگائی کے خدشات کے پیش نظر سونے میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت عالمی اقتصادی عدم استحکام کی علامت بن سکتی ہے اور عالمی مارکیٹس میں افراتفری اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، اس کے نتیجے میں پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کا اثر مقامی خرید و فروخت پر پڑ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے جبکہ اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے، اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 32 پیسےفی کلو اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسےفی کلو ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 72 پیسےفی کلو تھی۔
Post Views: 2