خنجراب، پاک چین سرحد پر سالانہ ٹرانسپورٹ پرمٹ کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
معاہدے کے تحت نیٹکو کی مسافر بس کاشغر کے لیے چلائی جائے گی، جبکہ کارگو سروس کو چین اور دیگر ممالک تک وسعت دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خنجراب میں پاک چین سرحد پر سالانہ ٹرانسپورٹ پرمٹ کا تبادلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، نیٹکو (NATCO) نے پاک چین سرحد پر چینی ٹرانسپورٹ حکام کے ساتھ سالانہ روٹ پرمٹ کا تبادلہ کیا۔ معاہدے کے تحت نیٹکو کی مسافر بس کاشغر کے لیے چلائی جائے گی، جبکہ کارگو سروس کو چین اور دیگر ممالک تک وسعت دی جائے گی۔ نیٹکو حکام نے سرحد پار روابط کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹکو سرحدوں سے پرے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جائے گی
پڑھیں:
ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔