Jasarat News:
2025-04-26@03:16:05 GMT

منعم ظفر کی للکار

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

منعم ظفر کی للکار

جماعت اسلامی کراچی روز اوّل سے اپنے منفرد کام اور مقام کی وجہ سے بڑی اہمیت کی حامل رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنی امارات کے دور میں کراچی میں بھرپور طریقے سے عوام کے بنیادی مسائل کے لیے آواز اٹھائی۔ کراچی میں کے الیکٹرک، واٹر بورڈ، بلدیاتی ایکٹ، بحریہ ٹاؤن، سوئی گیس ودیگر مسائل پر انہوں نے زبردست جدوجہد کی جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کو کراچی میں بڑی پذیرائی ملی اور ملک بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی۔ اراکین جماعت اسلامی کی آرا کے مطابق حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہوگئے اور کراچی میں ان کی جگہ منعم ظفر خان استصواب رائے کے مطابق کراچی کے امیر منتخب ہوگئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنی دلیری، جرأت مندی سے اہل کراچی اور کارکنان جماعت میں بڑی مقبولیت حاصل کرلی تھی۔ انہوں نے جس طریقے سے حقوق کراچی مہم چلائی اور لوگوں کو متحرک کیا وہ قابل تعریف تھی۔ کراچی میں ہر شخص ان کا گرویدہ ہوگیا تھا۔ جماعت اسلامی سے زیادہ دیگر پارٹیوں کے کارکنان اور عام عوام انہیں پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے تھے۔ بلاشبہ حافظ نعیم الرحمن نے اپنی جدوجہد اور انتھک محنت سے جماعت اسلامی کراچی کو ایک عوامی جماعت بنا دیا تھا۔ 29 دن کے سندھ اسمبلی پر ہونے والے دھرنے نے تو حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی کو مقبولیت کی بلندی پر پہنچا دیا تھا اور کراچی کا ہر شخص انہیں اپنا مسیحا تصور کررہا تھا۔ جس کے نتیجے میں کراچی میں ہونے بلدیاتی اور قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اگر دھاندلی نہیں کرتی اور انتخابی نتائج تبدیل نہیں کیے جاتے تو کراچی میں میئر شپ بھی جماعت اسلامی کی ہوتی اور قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی بڑی تعداد حاصل ہوتی لیکن پیپلز پارٹی نے طاقت کے نشے میں غنڈہ گردی اور دھاندلی کے وہ ریکارڈ قائم کیے جو کہ نہ صرف یہ کہ پیپلز پارٹی کی بدنامی کا باعث بنی بلکہ جمہوریت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن کے امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہونے کے بعد منعم ظفر خان جو کہ کراچی میں قیم جماعت کی ذمے داری ادا کر رہے تھے اور اس سے قبل وہ کراچی کے انتہائی متحرک ضلع وسطی کے امیر ضلع کی ذمے داری گزشتہ کئی برسوں سے ادا کر رہے تھے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منتخب ہونے کے بعد منعم ظفر کو انہی مسائل ومشکلات سامنا کرنا پڑا جن کا سامنا حافظ نعیم الرحمن کر رہے تھے۔ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے نو ٹاؤنز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور بلدیہ کراچی نے ٹاؤنز کے وسائل و اختیارات کم کیے۔ اکثر ٹاؤنز میں صرف تنخواہوں کی مد میں پیسے مل رہے تھے اور ترقیاتی کاموں کے لیے کوئی فنڈ نہیں تھا لیکن منعم ظفر نے جماعت اسلامی کے تمام ٹاؤنز چیئرمین اور یوسیز چیئرمین کو حوصلہ فراہم کیا اور اختیارات سے بڑھ کر کام کرنے کا سلوگن دیا۔ جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھ گیا۔ تباہ حال پارکوں کو آباد کیا گیا۔ نکاسی و فراہمی آب جو واٹر بورڈ کے ذمے آتا ہے وہ کام بھی ان لوگوں نے کروائے اور اسٹریٹ لائٹس روشن کی گئی۔ اس کے علاوہ بنو قابل کا پروگرام جو کہ حافظ نعیم الرحمن کا آئیڈیا تھا اس پروگرام اور پروجیکٹ کو ٹاؤن اور ضلع کی سطح پر فعال کیا گیا۔ بنو قابل پروگرام کو نوجوانوں میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اور ٹیسٹ پروگرام میں دس دس ہزار نوجوانوں نے شرکت کی اور آئی ٹی ٹیکنا لوجی کے کورسز مکمل کیے اب تک چالیس ہزار سے زائد نوجوان یہ کورسز مکمل کر کے پچاس ہزار سے لیکر تین لاکھ روپے ماہانہ تک گھر بیٹھے کما رہے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی اور منعم ظفر پر تبرا کیا اور کہا کہ منعم ظفر کچھ نہیں کرتے اور صرف یہ پریس کانفرنس ہی کرتے رہے ہیں تو منعم ظفر نے جس طریقے سے مرتضیٰ وہاب کے اس بیان کا جواب دیا اور دیگر ذریعے سے آگاہ کیا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں کتنے پارک آباد ہوئے ہیں۔ کتنی اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں۔ پانی اور سیوریج کے مسائل کتنے حل ہوئے ہیں۔ پرائمری اسکولوں کی حالت زار کہاں کہاں بہتر کی گئی ہیں۔ ان کے اس انداز کو عوام نے بے حد پسند کیا اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ منعم ظفر کے اندر حافظ نعیم کی روح آگئی ہے۔ جماعت اسلامی بے شک اس ملک کی ایک متحرک تنظیم ہیں اور اقامت دین کے ساتھ ساتھ یہ اس ملک کی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بھی مصروف عمل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کے بعد منعم ظفر بھی کراچی کے حقوق کے لیے برسر پیکار ہیں اور ظالم حکمرانوں کے ظلم کے خلاف گرج بھی رہے ہیں اور برس بھی رہے ہیں۔ ان کی مضبوط آواز بلاشبہ کراچی کے مظلوم عوام کی آواز ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد اسی طرح جاری رہے گی۔ منعم ظفر کا پیغام اور للکار بھی یہ ہی ہے کہ کراچی کے حقوق نہ دیے گئے تو ہم یہ حقوق اب چھین کر حاصل کریں گے اور کراچی کے تین کروڑ عوام منعم ظفر کی پشت پر کھڑے ہیں۔ ان شاء اللہ کامیابی وکامرانی عوام ہی کی ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن میں جماعت اسلامی پیپلز پارٹی ٹاو نز میں کراچی میں کراچی کے رہے تھے کے امیر رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان 

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پہلگام واقعے کے بعد حکومت اور اپوزیشن سے یکجا ہوکر بھارت کو جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاکھ اختلاف صحیح لیکن ملکی بقا کے لئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، اپوزیشن کو کسی سے بھی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن پاکستان سے اختلاف نہیں ہوسکتا، بھارت کو مکمل یکجہتی کےساتھ جواب دیا جائے، حکومت بھی جرات کا مظاہرہ کرے۔
ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل تاجران غزہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر میں پیش آنے والے سانحے میں بھارت کے خفیہ ادارے ملوث ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے مودی سامراج کو مسترد کردیا ہے اس لئے اب طاقت کا استعمال کیا جا ئےگا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ دونوں فریقین کی رضامندی سے ہی منسوخ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے تاجروں کا شکر گزار ہوں، اسرائیل افواج بچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں نسل کشی کی اس سے بڑی مثال نہیں ملتی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے جو اسرائیل کو مسلمانوں کو مارنے کا کہتا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے پشت پر کھڑا ہے جبکہ مسلمان خاموش ہیں، اس لئے بچے شہید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی زبان بولنے والا فلسطینیوں کا نمائندہ نہیں ہو سکتا، قبلہ اول پر صہیونی حملہ آور ہیں، حماس نے 7 اکتوبر کو جائز حملہ کیا،انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے جبکہ اسرائیلی یہاں منتقل ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کام اپنے حکمرانوں کو جگانا ہے، مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہے، انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ اپنی مصنوعات بنائیں اور کارخانے لگائیں تاکہ ہم غیر مسلموں کی مصنوعات کا مقابلہ کرسکیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تاجر اپنی مصنوعات کے قیمتیں بھی مناسب رکھیں تاکہ لوگ خرید سکیں اس سے پا کستان کو بھی فائدہ ہوگا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ علمائے کرام کے جہاد کے اعلان کا مذاق نہ اڑایا جائے، ایک ایک بندہ اگر بندوق اٹھا نہیں سکتا تو اپنے حکمرانوں کو تو مجبور کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 26 اپریل کی ہڑتال کسی کی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی اسرائیل کے خلاف ہے۔
قبل ازیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل تاجران غزہ جرگہ میں خیبر پختونخوا کے تاجروں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سرحد چیمبر آف کانفرنس کے صدر فضل مقیم نے خیبر پختونخوا کے تاجروں کی جانب سے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 26 اپریل کو جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

بھارتی شہری 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دیں،سکھ یاتریوں پر ویزہ پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا،نائب وزیر اعظم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آج فلسطینیوں کیلئے ہڑتال، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: حافظ نعیم 
  • بھارت کی ہر کارروائی میں اسرائیل اور امریکا کا ہاتھ ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • جماعت اسلامی کاغزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی: حافظ نعیم الرحمٰن
  • امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • کل کی ہڑتال اسرائیل‘ بھارت‘ امریکہ پر مشتمل شیطانی ٹرائی اینگل کیخلاف: حافظ نعیم
  • ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان 
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • اہل غزہ سے یکجہتی پرسوں دیہات، گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہئیں: حافظ نعیم 
  • پہلگام حملہ مودی حکومت نے کروایا، بھارت کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں والا برتاؤ کرے گا، حافظ نعیم