کراچی؛ یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے نوجوان قتل، شناخت نہیں ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
یونیورسٹی روڈ سمامہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ سمامہ پُل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید سپتال منتقل کی گئی ۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایا کہ مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ مقتول کی موٹرسائیکل نئی ہے جس پر لگے اسٹیکر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 25 جنوری 2025 کو خریدی گئی تھی اور اس کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی تھی۔
مقتول کی شناخت کا عمل جاری ہے ، جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات بھی کر رہی ہے ۔ مقتول کی لاش پولیس کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے سردخانے میں امانتاً رکھوا دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مقتول کی
پڑھیں:
کراچی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کا گن مین گرفتار، لیاقت محسود کی گرفتاری کیلیے چھاپے
کراچی:گزشتہ روز کراچی کے علاقے رام سوامی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے گن مین کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ کرنے والے گن مین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت معراج کے نام سے کی گئی ہے اور اس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ لیاقت محسود کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اس کے حوالے سے مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی موجودگی بڑھا دی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔
مزید پڑھیں: کراچی، رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
واضح رہے کہ گزشتہ روز رام سوامی گزدرآباد اسپتال کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے شاہ زیب نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا، جس پر علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے حادثے کا ذمہ دار ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اپنے محافظوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تھے، مشتعل افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس کے بعد ان کے گن مین نے فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔