Islam Times:
2025-07-26@19:46:36 GMT

ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے، فاروق ستار

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مجھے یہ بتائیں کراچی کے شہری کہاں جائیں گے؟ ڈمپر، کنٹینر مافیا کہیں جاکر رشوت دے رہیں تو کیا ایک تحریک نہیں چلنی چاہیئے؟ کیا وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیدیں، بتائیں کیا کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں یہ ڈمپر سفاکی کیساتھ سڑکوں پر دوڑتے پھرتے ہیں، موٹرسائیکل سوار ہوں یا راہ گیر کسی کو بھی کچل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 ڈمپر جلانے کا واقعہ انتظامیہ کی بے حسی پر پیش آیا ہے، جب لوگ سمجھتے ہیں کہ انصاف نہیں ہونا تو پھر ایسے واقعات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی بے حسی دیکھ کرشہری مشتعل ہوکر ردعمل دیتے ہیں، حکومت، حکومت کی پالیسی بنانیوالے، پولیس بے حسی پر آجائے تو واقعات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کی ہرحال میں مذمت ہونی چاہیئے، کراچی کی سڑکیں تباہ حال اور کوئی پرسان حال نہیں ہے، پانی کی قلت ہے اور ایک وقت آئیگا کہ پانی کے لیے فسادات شروع ہوجائیں گے، دسمبر میں 26 کروڑ گیلن پانی اضافی مل جائیگا، ہماری کوششیں بھی شامل ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر، کنٹینر حادثات کے علاوہ بچے بھی اغوا ہورہے ہیں، جنوری سے اب تک بچوں کے اغوا کی وارداتیں بھی عروج پر ہیں، رہزنی میں لوگ قتل ہورہے ہیں، گولڈ میڈلسٹ مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے موبائل، پرس اور گاڑیاں چھینی جارہی ہیں، مجھے یہ بتائیں کراچی کے شہری کہاں جائیں گے؟ ڈمپر، کنٹینر مافیا کہیں جاکر رشوت دے رہیں تو کیا ایک تحریک نہیں چلنی چاہیئے؟ کیا وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیدیں، بتائیں کیا کریں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر لوگوں میں جائے، ڈمپر، ٹینکر مالکان سے بات اور ٹریفک پولیس کی نگرانی کی جائے، سٹی وارڈن جو ایم کیو ایم میئر شپ کے زمانے میں آئے تھے، سٹی وارڈنز کو چوراہوں پر کھڑا کردیں وہ ٹریفک کو بحال رکھیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ رمضان المبارک آرہا ہے، لوگ وقت پر افطار اپنے گھر میں کرنا چاہیں گے، انٹر اور میٹرک بورڈ میں طلبہ کیساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آبادی میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ان کی نشستوں میں نہیں ہورہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم

پڑھیں:

کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار

کراچی:

نیشنل ہائی وے پر ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • ہمار ا فضائی دفاع ناقابل تسخیر ،  کوئی میزائل یا ڈرون پار نہیں کر سکتا،بھارتی آرمی چیف
  • پارکنگ فیس پر پابندی بے اثر، کراچی میں مافیا بے لگام
  • پی ٹی آئی کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گے: سینیٹر عرفان صدیقی
  • حکومت کی پی ٹی آئی تحریک میں دلچسی نہ کوئی خوف: عرفان صدیقی
  • قاسم، سلمان خوشی سے آئیں ،پی ٹی آئی کی تحریک سے کوئی خوف نہیں، عرفان صدیقی
  • ملک میں عدلیہ اور انصاف کا کوئی وجود نہیں رہا، عمر ایوب
  • مجھے تینوں بڑی جماعتوں نے آفر دی تھی، مگر میں نے جے یو آئی کا انتخاب کیا، فرخ خان کھوکھر
  • کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • آزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران سنگین ، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا