Daily Ausaf:
2025-07-26@10:49:28 GMT

مہنگی ملک بدری یا سیاسی پیغام؟

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

(گزشتہ سے پیوستہ)
ایک صارف نے کپل سبل کے ٹویٹ کے جواب میں لکھاکہ’’ہتھکڑیوں میں؟یہ انتہائی ناانصافی ہے‘‘ ۔ وزارت خارجہ اورجے شنکرنے گزشتہ ہفتے امریکا کے دورے کے دوران اس عمل پر اتفاق کیاہوگا۔اس کا انڈین عوام پراچھااثرنہیں ہوگا۔’’دی انڈین ایکسپریس‘‘ کاکہنا ہے کہ فوجی طیاروں کے ذریعے ملک بدرکیے گئے غیرملکی تارکین وطن کوان کے ممالک بھیجناعلامتی ہے لیکن ٹرمپ نے اکثر غیرقانونی تارکین وطن کو ’’ایلین‘‘ اور ’’مجرم‘‘ قراردیاہے اوروہ انہیں’’امریکاپرحملہ کرنے والے‘‘ کہتے ہیں،ان الفاظ پرغورکرناہوگا۔
ماضی میں جوکچھ ہواہے ابھی تک اس سے بہت مختلف پیمانے پرکچھ بھی نہیں ہواہے یہاں تک کہ وائٹ ہاس میں ڈیموکریٹک انتظامیہ کے دور میں بھی۔نقل مکانی کے ماہرکہتے ہیں کہ ’’جوبائیڈن اور اوباماسمیت ہردورمیں ملک بدریاں ہوئی ہیں، جو بڑے پیمانے پرتھیں لیکن ان روزمرہ جلاوطنیوں کی میڈیاکوریج کم تھی اورفی الحال تعداد ویسی ہی ہے لیکن کیاہو رہاہے اوریہ کیسے ہورہاہے اس طرح کی باتوں پربہت زیادہ عوامی توجہ ہے لیکن ایسالگتاہے کہ وہ(ٹرمپ)زیادہ جارحیت کے ساتھ،تیزرفتاری سے اوربڑے پیمانے پرکچھ کرنا چاہتے ہیں۔ امریکاغیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کیلئے عموماکمرشل طیارے استعمال کرتاہے اوریہ طیارے امریکی کسٹمز اینڈامیگریشن انفورسمنٹ(آئی سی ای)کی نگرانی میں روانہ کیے جاتے ہیں۔امریکاسے ملک بدری کاعمل برسوں سے جاری ہے لیکن ماہرین کا کہناہے اب جبکہ یہی کام بڑے جنگی جہازکے ذریعے کیاجارہاہے تواس کانوٹس لیاجا رہا ہے اور اس کے اخراجات بھی زیادہ ہیں۔
سی17طیارے کی ایک ایسی ہی پروازکے گواٹے مالاجانے کاتخمینہ لگایاہے کہ ہرمسافرپرکم ازکم4675امریکی ڈالرکاخرچ آرہاہے جبکہ ایک مسافر طیارے یاکمرشل پروازمیں یہ کام محض 853 ڈالرمیں ہوسکتاہے اوروہ بھی فرسٹ کلاس میں۔ امریکی کسٹمزاینڈ امیگریشن انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرٹائی جانسن نے امریکی قانون سازوں کوایک سماعت کے دوران بتایا تھا کہ ان کے ادارے کی نگرانی میں چلنے والی ڈپورٹیشن فلائٹس (فوجی طیاروں پرنہیں بلکہ کمرشل مسافرطیاروں پر)فی گھنٹہ17ہزارامریکی ڈالر کا خرچ اٹھتا ہے جبکہ دوسری جانب سی-17طیارے کی فی گھنٹہ پروازکی لاگت 28،500 ڈالرہے۔ اب تک ایسی پروازیں کولمبیا میکسیکو،گواٹیمالا،پیرو،ہونڈوراس اور ایکواڈور کیلئے روانہ کی گئی ہیں۔
انڈین میڈیاکی رپورٹس میں مزید کہا گیاہے کہ انڈین تارکین وطن کولے کر امریکا سے روانہ ہونے والی سی17فلائیٹ کوانڈیاپہنچنے میں24گھنٹے لگیں گے کیونکہ یہ پروازگوام کے اڈے پررکے گی۔تاہم انڈیاکی تازہ رپورٹ کے مطابق 36 گھنٹے سے زائد وقت کے بعدسری گرورام داس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈکیاہے لیکن اگر ہم صرف24گھنٹے کاہی تخمینہ لگائیں تواس پر 684000 امریکی ڈالر کاخرچہ آرہاہے اوراگراسے205لوگوں پرتقسیم کیاجاتاہے تویہ خرچ3336امریکی ڈالرآتاہے جوکہ عام کمرشل فلائٹ سے تین گنا زیادہ ہے۔
انڈیا اورامریکاکے تعلقات گزشتہ دو دہائیوں میں نمایاں طورپرمستحکم ہوئے ہیں، اور دونوں ممالک اسٹریٹیجک پارٹنرکے طورپر عالمی سطح پر تعاون کرتے رہے ہیں۔خاص طورپردفاع، معیشت،اورٹیکنالوجی کے میدانوں میں ان کے تعلقات نہایت قریبی رہے ہیں تاہم حالیہ واقعہ نے اس تعلق پرسوالات کھڑے کردیے ہیں۔ ادھر انڈیا پہلے سے ہی صدرٹرمپ کی خوشنودی چاہتا ہے۔اگرچہ سرکاری طورپراس ملک بدری پرکوئی تبصرہ نہیں کیاگیاہے لیکن یکم دسمبرکوپیش کیے جانے والے سالانہ بجٹ سے یہ اشارہ ملتاہے کہ انڈیا امریکاکواپنانرم رویہ دکھاناچاہتاہے۔گزشتہ ہفتے انڈیانے لگژری موٹرسائیکلوں پردرآمدی ڈیوٹی میں مزیدکمی کرتے ہوئے1600سی سی سے زیادہ انجن والی ہیوی ویٹ بائیکس پرمحصول کو50 فیصد سے کم کرکے30فیصداورچھوٹی گاڑیوں پر 50 فیصد سے40فیصدکردیاتھا۔ماہرین کاکہناہے کہ یہ کٹوتیاں ہارلے ڈیوڈسن کی درآمد کومزیدآسان بنانے کیلئے کی گئی ہیں جوکہ محصول کے امریکی حملے سے انڈیاکوبچانے کاپیشگی اقدام ہے۔
حالیہ ملک بدری کے باوجود،مودی دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی بڑی دراڑپڑنے سے گریز اختیارکررہے ہیں اوران کی کوشش ہے کہ امریکا انڈیاکوایک اہم اتحادی کے طورپر دیکھتا رہے،خاص طورپرچین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون،تجارتی معاہدوں،اورٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ کوششیں جاری رہیں۔اس کے علاوہ مودی کے مجوزہ امریکی دورے میں دونوں ممالک کے درمیان نئے معاہدے ہونے کی بھی توقع ہے۔امریکا کی جانب سے انڈین تارکین وطن کی ملک بدری کودوطرفہ تعلقات میں دراڑکے طور پر دیکھنا قبل از وقت ہوگا۔ اگرچہ یہ ایک حساس معاملہ ہے لیکن مودی کادورہ امریکااس بات کا تعین کرنے میں مدددے گا کہ آیاحالیہ اقدام محض ایک معمولی واقعہ تھایااس کے طویل مدتی اثرات ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دونوں ممالک تارکین وطن ملک بدری ہے لیکن ہے اور

پڑھیں:

تحریکِ انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف کا پاکستانی عوام کے نام اہم پیغام

تحریکِ انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف کا پاکستانی عوام کے نام اہم پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)تحریکِ انقلاب پاکستان (ٹی آئی پی )کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وہ سخت محنت، دیانت داری اور اخلاقی بہتری کے ذریعے اپنی حالت خود بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف حکومت ہی ملک کی بہتری کی ذمہ دار نہیں، بلکہ ہر شہری کو اپنی سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں محمد عارف نے افغانستان کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام نے خود کو منظم کیا، اسی لیے وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کے لیے خود نکلنا ہوگا اور ملک کی فلاح کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ “ہر پاکستانی کو ایک رہنما کی سوچ کے ساتھ سوچنا ہوگا تاکہ ملک کی سمت درست ہو سکے،
ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے مغربی ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ہر شہری نظام کی بہتری میں شریک ہوتا ہے اور اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ ہمیں بھی اپنے اندر وہی جذبہ بیدار کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کیا جا سکے۔
محمد عارف کا کہنا تھا کہ تبدیلی صرف نعرے لگانے سے نہیں آتی، بلکہ اس کے لیے قوم کے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر غزہ میں تشدد اور انسانی بحران شدت اختیار کرگیا، مزید 80 فلسطینی شہید بھارت کی خطے میں تسلط کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن ہوگئیں، اسحاق ڈار پاکستان میں جدید اے آئی ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیش رفت وفاقی اداروں میں ماہرین کی تعیناتی ترجیح، میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ کا صدرآصف علی زرداری کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام
  • تحریکِ انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف کا پاکستانی عوام کے نام اہم پیغام
  • پارٹی کا ہر فرد 5 اگست کی تحریک پر توجہ دے (عمران خان کا جیل سے پیغام )
  • امریکا سے جبری ملک بدری کی پروازوں کا پھر آغاز
  •  چینی مہنگی ‘مارکیٹ سے غائب :ایک لاکھ ٹن درآمد کرنے کامزید ٹینڈر جاری
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.07فیصد ہو گئی ، 14اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
  • خطے کی سب سے زیادہ مہنگی بجلی اور گیس بیچ کر ترقی نہیں ہو سکتی: مفتاح اسماعیل
  • اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی
  • بھارت: غیرملکی کے نام پر ملک بدری، نشانہ بنگالی بولنے والے مسلمان
  • امریکہ کو اب فینٹانل کا سیاسی تماشہ بند کرنا چاہیے ، چینی میڈیا