سلمان خان اور عامر خان کی فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد دوبارہ کیوں ریلیز ہو رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شامل فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کو ریلیز ہوئے 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں خوب پذیرائی ملی تھی۔ ناظرین آج بھی اس فلم کے مرکزی کرداروں کی جاندار اداکاری کو یاد کرتے ہیں۔
اب 31 سال بعد فلم انداز اپنا اپنا’ کو اپریل میں دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، جس کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 4K اور ڈولبی 5.
AAMIR KHAN – SALMAN KHAN: 'ANDAZ APNA APNA' TO *RE-RELEASE* THIS APRIL… TEASER DROPS *TOMORROW*… The cult-comedy #AndazApnaApna is making a grand comeback to *theatres* in April 2025, 31 years after its original release in 1994.
The #AamirKhan – #SalmanKhan starrer, directed… pic.twitter.com/DzSMHgNUvT
— taran adarsh (@taran_adarsh) February 12, 2025
سوشل میڈیا صارفین فلم دوبارہ ریلیز کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور کئی لوگ اس فلم کے سیکوئل کا بھی انتظار کر رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فلموں کو دوبارہ ریلیز کرنے کا نیا رجحان بن گیا ہے، کیونکہ بالی ووڈ کے پاس ناظرین کو دینے کے لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کی ڈگری لینے والی پاکستانی اداکارہ، جس نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا؟
یاد رہے کہ فلم انداز اپنا اپنا کی اسٹار کاسٹ عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور پر مشتمل تھی جب کہ فلم 4 نومبر 1994 کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔
اس سے قبل فلم ’صنم تیری قسم‘ ری ریلیز کی گئی ہے۔ پاکستانی اداکارہ ماورا اور انڈین اداکار ہرش وردھن کی یہ فلم پہلے سنہ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی اور یہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی۔ 14 کروڑ کے چھوٹے بجٹ سے بننے والی یہ فلم سنہ 2016 میں ریلیز کے وقت بمشکل 9 کروڑ ہی کما پائی تھی۔ لیکن اب 9 سال بعد ‘صنم تیری قسم’ کی دوبارہ ریلیز انڈین باکس آفس پر جادو جگا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سلمان خان شاہ رخ خان صنم تیری قسم ماورا حسین
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ شاہ رخ خان صنم تیری قسم ماورا حسین انداز اپنا اپنا دوبارہ ریلیز بالی ووڈ اس فلم
پڑھیں:
ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔
چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟