اسلام آباد، کاظم میثم کی قیادت میں اپوزیشن وفد کی علامہ شیخ حسن جعفری کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وفد نے قبلہ شیخ صاحب کی صحتیابی پر مبارک بادی دی اور انکی صحت و سلامتی پورے خطے کے لیے تبریک کا سبب قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسلام آباد میں اپوزیشن وفد کے ہمراہ داعی وحدت مسلمین، نامور عالم دین، حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی عیادت کی اور صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپوزیشن وفد میں سید سہیل عباس، وزیر محمد سلیم اور راجہ زکریا خان مقپون شامل تھے۔ وفد نے قبلہ شیخ صاحب کی صحتیابی پر مبارک بادی دی اور انکی صحت و سلامتی پورے خطے کے لیے تبریک کا سبب قرار دیا۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال پر مختصر گفتگو بھی ہوئی۔ انہوں نے انکی صحت و سلامتی کے لیے نیک جذبات کے اظہار اور دعاؤں میں یاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر
فائل فوڑوایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے مدینہ اور کراچی کی پروازین پی کے 747 اور 744 متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے جدہ اور پشاور کی پروازیں پی کے 741 اور 736 بھی متاثر ہوئی ہیں۔
کراچی سے جدہ اور جدہ سے کراچی کی پروازیں پی کے 761 اور 832 ہوگئیں۔
اسی طرح لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور کی پروازیں پی کے 263 اور 264، اسلام آباد سے دبئی اور پشاور کی پروازیں پی کے 233 اور 284 معطل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے دمام اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 245 اور 246 معطل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رات 8 بجے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہو سکی ہے۔