گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کی کوششوں سے زرعی منظر نامے میں نمایاں تبدیلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو (جی سی آئی) کی کوششوں سے زرعی منظرنامے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
جی سی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی طرف اہم قدم بڑھایا گیا ہے۔ پنجاب کے جدید آبی انتظام سے زرعی پیداوار کے لیے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین کو سیراب کیا گیا ہے۔
جی سی آئی کی کامیاب حکمت عملی، کسانوں کو معیاری کھاد اور بیج فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی، جس سے پیداوار میں اضافہ ہوا۔ زرعی شعبے کی ترقی اور جدت سے آگاہی کے لیے حکومتی شخصیات کے ماڈل فارمز کے دورے کا اہتمام کیا گیا۔
گرین پاکستان انیشی ایٹو کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری اور ٹیکنالوجی کی نمائش کا اہتمام بھی جاری ہے۔ پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کردہ ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے آگاہی فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فرنٹیر کانسٹیبلری کے نام کی تبدیلی پر کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری کا بیان سامنے آگیا
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری محمد ریاض نذیر گاڑا نے کہا ہے کہ فرنٹیر کانسٹیبلری کا نام تبدیل کر کے خیبرپختونخوا کا حق چھیننے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانسٹیبلری طویل عرصے سے وفاقی وزارتِ داخلہ کے ماتحت کام کر رہی ہے۔
کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری محمد ریاض نذیر گاڑا نے کہا ہے کہ ایف سی پہلے کی طرح قائم رہے گی صرف ایک نیا یونٹ قائم کیا جارہا ہے۔ 3 ہزار 900جوانوں پر مشتمل نیا یونٹ کسی بھی نئی ذمے داری کے لئے دستیاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے یونٹ میں چاروں صوبوں سے نفری لی جائے گی، ایف سی کی 140 پلیٹونز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ مسلسل لڑ رہی ہیں۔
محمد ریاض نذیر گاڑا نے مزید کہا کہ ایف سی کی ری آرگنائزیشن کا مقصد کمانڈ اسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے، اب فورس کا کمانڈ اسٹرکچر بہتر اور اس کی پیشہ ورانہ تنظیمِ نو ہوگی،ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔