یوٹیلٹی اسٹورز دیوالیہ ہوچکے ہیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز دیوالیہ ہوچکے ہیں، بوجھ عوام پر پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں یو اے ای سے واپس لائے گی، خواجہ آصف
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاور کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں گزری ہیں، ان کمپنیوں کے ملازمین کا کوئی فائدہ نہیں تو بوجھ عوام پر ہی پڑتا ہے، سیاسی مجبوریاں ہمیں مجبور کردیتی ہیں کہ ہم فیصلہ نہیں کرتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 1970 میں جب یوٹیلٹی اسٹور متعارف کروایا گیا تو اس کی بہت اہمیت تھی، اب ان اسٹورز پر غیر معیاری سامان ملتا ہے، یہ ادارہ دیوالیہ ہوچکا ہے، یوٹیلٹی ملازمین کی تنخواہیں عوام پر بوجھ ہیں، اس لیے ملازمین کو متبادل آپشنز دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا مستقبل کیا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ خسارے میں جانے والے اداروں سے نجات حاصل کررہے ہیں، متبادل روزگار کے لیے سب کو اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاور کمپنیاں خواجہ آصف مسلم لیگ ن یوٹیلٹی اسٹورز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاور کمپنیاں خواجہ ا صف مسلم لیگ ن یوٹیلٹی اسٹورز یوٹیلٹی اسٹورز خواجہ ا صف نے کہا
پڑھیں:
بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستا ن میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اسلام آباد چاروں صوبوں کا مشترکہ مسکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ دیا، جبکہ دیگر تین صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالا، یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ قومی بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال ہے۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی
شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے اور بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ صوبے میں زرعی اور توانائی کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری