17فروری کو تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
جامشور(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر جامشورو نے حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کے موقع پر 17 فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات انتہائی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ شروع ہو رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر جامشورو نے 17 فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیہون میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر کی تنظیمیں عقیدت مندوں کی سہولت اور عرس کے پرامن انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بند رہیں گی۔
مزیدپڑھیں:پنجاب پولیس کی نوکریاں ، 6000 کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شہید صوبیدار لیاقت علی کی چوتھی برسی پر عقیدت کے پھول
آج پاک فوج کے بہادر سپاہی صوبیدار لیاقت علی شہید کی چوتھی برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
وطن کی محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے جوانوں کی پہچان ہے، اور دفاع وطن میں اپنی جان قربان کرنے والے انہی جری سپوتوں میں صوبیدار لیاقت علی شہید کا نام بھی سنہری حروف سے لکھا گیا ہے۔
ضلع گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اس بہادر سپاہی نے 25 جولائی 2021 کو آزاد کشمیر میں ڈیوٹی کے دوران شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ ان کی قربانی نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
قوم آج اپنے اس عظیم فرزند کو سلام پیش کرتی ہے جس نے وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ صوبیدار لیاقت علی شہید کی یہ قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔
وطن کی محبت میں اپنی جان قربان کرنے والے تمام شہداء کو ہمارا سلام۔ صوبیدار لیاقت علی شہید جیسے جانثاروں کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم محفوظ وطن میں سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔