چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے 3اسکواڈز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ مختلف ٹیموں کے خلاف ہونے والے میچز میں 3الگ الگ کپتان اور منیجرز مقرر کیے گئے ہیں۔
افغانستان کے خلاف میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 14 فروری کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے پاکستانی شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ کوچ اور منیجر کی ذمے داریاں منصور امجد نبھائیں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان اور محمد عمران رندھاوا شامل ہیں۔
اسی طرح جنوبی افریقا کے خلاف میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں قیادت کی ذمے داری محمد ہریرہ کو سونپی گئی ہے جب کہ کوچ اور منیجر اعجاز احمد جونیئر ہوں گے۔ اسکواڈ میں کپتان محمد ہریرہ اور دیگر کھلاڑیوں میں عماد بٹ، فیصل اکرم، غازی غوری، حسن نواز، امام الحق، خرم شہزاد، معاذ صداقت، مہران ممتاز، نیاز خان، قاسم اکرم اور سعد خان شامل ہیں۔
بنگلا دیش کے خلاف میچ دبئی میں 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔ا س کے لیے محمد حارث ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ کوچ اور منیجر کے فرائض عمر گل انجام دیں گے۔ اسکواڈ میں کپتان محمد حارث اور دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال، عبدالصمد، علی رضا، اذان اویس، محمد موسیٰ، محمد وسیم جونیئر، مبصر خان، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور اسامہ میر شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق یہ وارم اپ میچز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے نہایت اہم ہیں، جہاں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے خلاف ہتکِ عزت اور توہین کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ “آج مجھے نیویارک ٹائمز کے خلاف 15 ارب ڈالر کا ہتکِ عزت اور توہین کا مقدمہ دائر کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو فلوریڈا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔”
ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ نیو یارک ٹائمز نے ان کے، ان کے خاندان اور کاروبار کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “اس اخبار کو طویل عرصے تک میرے خلاف جھوٹ پھیلانے، مجھے بدنام کرنے اور گمراہ کن خبریں نشر کرنے کی آزادی حاصل رہی، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ یہ سلسلہ رُکے۔”