کراچی: محسن نقوی کا نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھول دیا۔
محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو نادرا سنٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے بریفنگ دی گئی۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسیس کے بارے پوچھا جس پر شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ اداکیا۔
شہریوں نے کہا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لئے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بائیو میٹرک کرانے کیلئے خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو حل کیلئے ہدایات دیں، بزرگ خواتین نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24 گھنٹے کام کرے گا، شہری 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوا سکیں گے، آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی؛ صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ
کراچی:صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ نے واٹر کارپویشن سے مدد طلب کی اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ زینب مارکیٹ کے سامنے شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر لگی، فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ترجمان فائربریگیڈ نے بتایا کہ صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے مدد طلب کرلی۔
انہوں نے کہا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے، واٹر کارپوریشن نے جائے وقوع کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کردیے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ اور ریسکیو سے رابطے میں ہیں اور فوکل پرسن ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے کے لیے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری ہے اور واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ کے ساتھ آگ بجھانے کے آپریشن میں بھرپور مدد کر رہا ہے اور آتشزدگی پر قابو پانے تک واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر دو ایمبولینس اور 5 فائر بریگیڈ ٹرک اور ایک اسسنارکل کی مدد سے فائر اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن دھوئیں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔
انہوں نے بتایا کہ عمارت میں پھنسے لوگوں کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔