Daily Mumtaz:
2025-04-25@08:24:28 GMT
پی ایف ایف کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو طلب کرلیا گیا۔
اجلاس میں فیفا اور اے ایف سی کی تجویز کردہ آئینی ترامیم پر ووٹنگ ہوگی۔
کانگریس اجلاس فیفا کی جانب سے پی ایف ایف کی معطلی کے بعد بلایا گیا ہے۔
اجلاس میں کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ فیفا نے پاکستان کی معطلی کا خاتمہ آئینی ترمیم کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔
اس سے قبل کانگریس اراکین نے پچھلے اجلاس میں مجموعی ترامیم کو مسترد کردیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ، ریپبلکن کانگریس مین جیک برگمین نے حال ہی میں امریکی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران آرمی چیف اور حکومتی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز پاکستان آنے والے اہم امریکی وفد میں شامل سینئر امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ دورہ پاکستان سے واپس جانے کے بعد امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے ان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا گیا۔ اپنے بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ میرے پاکستان کے دورے اور وہاں و امریکہ میں رہنماؤں و کمیونٹیز سے ملاقاتوں کے بعد، میں ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو دہراتا ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط امریکہ پاکستان شراکت داری مشترکہ اقدار، جمہوریت، انسانی حقوق، اور اقتصادی خوشحالی پر قائم ہوتی ہے۔ آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔ آخر میں انہوں نے #FreeImranKhan کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔