Daily Mumtaz:
2025-07-27@06:26:43 GMT

رضوان اور سلمان نے کون کون سے ریکارڈ بنائے؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

رضوان اور سلمان نے کون کون سے ریکارڈ بنائے؟

سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹرز نے نئے ریکارڈ بناڈالے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے اپنا سب سے بڑا ریکارڈ ٹوٹل 353 رنز کا ہدف حاصل کیا اور چیمپئینز ٹرافی سے قبل دیگر ٹیموں کو خبردار کیا۔

اہم معرکے میں آغا سلمان نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز جبکہ کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف 2022 میں 349 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔

ہوم گراؤنڈ پر سلمان علی آغا اور کپتان محمد رضوان نے چوتھے اور پانچویں نمبر پر بلےبازی کرتے ہوئے سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔

مجموعی طور پر مڈل آرڈر بلےبازوں کی جانب سے یہ 27 واں واقعہ تھا، جب دو پاکستانی بلے بازوں نے ون ڈے میں سنچری بنائیں۔

سلمان اور رضوان نے 260 رنز کی شراکت داری بھی کی، جو پاکستان کیلئے ون ڈے کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں ریکارڈ پارٹنرشپ ہے۔

دونوں بیٹرز نے محمد حفیظ اور عمران فرحت کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے 2011 میں زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست 228 رنز کی شراکت قائم کی۔

ان کا 260 رنز کی شراکت داری بھی ون ڈے میں پاکستان کیلئے چوتھی وکٹ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی، اس سے پہلے بہترین بلے باز شعیب ملک اور محمد یوسف نے سال 2009 چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے خلاف 206 رنز بنائے تھے۔

آغا سلمان اور رضوان کی میچ جیتنے والی شراکت پاکستان کیلئے ون ڈے میں کسی بھی بیٹنگ پوزیشن کیلئے تیسری سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی۔

اس سے قبل اوپنر فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 304 رنز جبکہ انضمام الحق اور عامر سہیل کے درمیان 263 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رنز کی شراکت

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داری کا عزم

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روابط کے اقدامات اور مشترکہ جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ 

دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور خودمختار مساوات، کثیرالجہتی تعاون اور طویل المدتی علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کو خطے میں امن کی ضامن اور استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن  کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوژیا، پیپلز لبریشن آرمی  کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی  اور چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی زائی جن سے ملاقاتیں کیں۔

دکی ؛ ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے 4کم عمر بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں

 پیپلز لبریشن آرمی  ہیڈکوارٹرز آمد پر جنرل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دیرینہ بھائی چارے اور عسکری ہم آہنگی کی علامت ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ان ملاقاتوں میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں انسدادِ دہشت گردی میں شراکت، مشترکہ تربیت، دفاعی شعبے کی جدید کاری، اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے جیسے اہم امور شامل تھے۔

دونوں جانب سے آپریشنل ہم آہنگی اور تزویراتی رابطوں کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ ہائبرڈ اور سرحد پار خطرات کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے، چینی عسکری قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کی مضبوطی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔

علما نے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیر قرار دیدیا

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور تمام شعبوں میں پاک چین عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شراکت دار ممالک کیساتھ محفوظ علاقائی ماحول کیلئے پرعزم: فیلڈ مارشل
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، سید مصطفی کمال
  • پنجاب حکومت کو گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا حکم
  • قاسم، سلمان خوشی سے آئیں ،پی ٹی آئی کی تحریک سے کوئی خوف نہیں، عرفان صدیقی
  • دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
  • فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داری کا عزم
  • پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کیلئے اچھی خبر
  • پاکستان او آئی سی کی شراکت داری کا حد درجے احترام کرتا ہے، اسحاق ڈار
  • نیسلے ایوری ڈے اور ماسٹر شیف پاکستان کا روزمرہ لمحوں کا جشن منانے کیلئے اشتراک
  • پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے‘ خواجہ سلمان رفیق