وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ضرورت مندوں کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضرورت مندوں اور ناداروں کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان کردیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں ایک ہزار 892 پلاٹ دیے جائیں گے۔
راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 658 ، فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288، لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں270 جبکہ بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 3 مرلے کے 27 پلاٹ دیے جائیں گے۔
حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بھی 3 مرلہ اسکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے، فری پلاٹ اسکیم میں چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب اور لیہ بھی شامل ہیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر ان کا خواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مفت پلاٹ دینے اسکیموں میں اضلاع کی
پڑھیں:
نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
واضح رہےکہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیرینہ مسائل اب مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔