مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہورہی ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا ہے جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھے تھے جن میں پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
اس پر سکیورٹی ذرائع نے کہا تھاکہ آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا رمی چیف جنرل کا کوئی خط نے کہا
پڑھیں:
پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا: طلال چوہدری
وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹووفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا۔
خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اقدامات پر بحث ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی اور کارکردگی کو سراہا ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ بہت سارے عرب ممالک میں ڈی جی خان کے افراد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران نوشین افتخار نے سوال کیا کہ کیا انسانی اسمگلنگ اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا ہے؟
سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ قانون موجود ہے، انسانی اسمگلنگ اور ڈیپورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ 5 سال کے لیے معطل ہوتے ہیں۔