“امن 2025” کثیر القومی بحری مشترکہ مشقیں اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی :پاکستان نیوی کے زیر انتظام کثیر القومی بحری مشترکہ مشق “امن2025” بین الاقوامی بحری بیڑوں کی پریڈ کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔ یہ2007 سے اب تک 9واں موقع ہے کہ چینی بحریہ نے کثیر القومی بحری مشترکہ مشقوں کی “امن” سیریز میں حصہ لیا ہے۔ 7 فروری کو امن 2025 کے افتتاح کے بعد سے،شریک ممالک کی بحری افواج نے بندرگاہ کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں مشقوں کا مشاورتی عمل، “امن ڈائیلاگ”، بحری جہازوں کے دورے اور ثقافتی تبادلے وغیرہ شامل رہے، جن سے شریک افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد میں مزید اضافہ ہوا اور باہمی دوستی مزید گہری ہوئی ہے۔ 10 سے 11 تاریخ تک سمندر میں لائیو مشقوں کا مرحلہ جاری رہا، اور شریک افواج نے کراچی کے قریب پانیوں میں میری ٹائم ریپلینشمنٹ، مشترکہ انسداد قزاقی،سرچ اینڈ ریسکیو، اور فضائی دفاع جیسے امور پر مشقیں کیں۔ انڈونیشیا، جاپان، اٹلی، ملائیشیا اور امریکہ سمیت دس سے زائد ممالک نے امن 2025 میں شرکت کے لیے اپنے بحری جہاز بھیجے اور 40 سے زائد ممالک کے مبصرین بھی ان کثیر القومی مشقوں میں شریک رہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کثیر القومی
پڑھیں:
چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام کو پہنچی
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔ کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔