سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے سخت ہدایات، سعودی سول ایوی ایشن نے مراسلہ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے سخت ہدایات، سعودی سول ایوی ایشن نے مراسلہ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جاری کی گئیں نئی سخت ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کئی روز سے مسافروں کو ائیرپورٹس پر دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس حوالے سے سعودی سول ایویشن (گاکا) کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن سعودی عرب کا سفر کرنے سے کم از کم چار ہفتے قبل لگوانا لازمی قرار دی گئی ہے مگر 6 ماہ سے زیادہ پرانی بھی نہیں ہونی چاہییاور پولیو ویکسینیشن ہر مسافر کے لیے لازمی ہے چاہے وہ عمرہ ویزے پر ہوں یا سیاحتی ویزے پر یا اقامہ پر ہوں۔ترجمان نے بتایا کہ وہ مسافر حضرات جو سعودی عرب کے کسی بھی ائیر پورٹ پر 12 گھنٹے سے کم کا ٹرانزٹ کریں گے ان کے لیے ویکسین لگوانا ضروری نہیں ہے۔
عبداللہ خان نے کہا کہ ویکسینیشن سرٹیفیکٹ پر گورنمنٹ یا پرائیویٹ اسپتال کی مہر لگوانا لازمی ہے، لہذا ایسے تمام مسافر حضرات جو سعودی عرب کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان سے التماس ہے کہ ائیرپورٹ آنے سے قبل ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہر صورت میں ساتھ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر سرٹیفیکیٹ کے سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی لہذا دشواری سے بچیں اور مذکورہ ہدایات تمام ائیرپورٹس اور تمام ائیرلائنز کے ذریعے سفر پر لاگو ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عراق: مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نئی ہدایات، 50 سال سے کم عمر مردوں کے لیے پابندیاں
عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب زیارت ویزہ کے اجرا کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
نئی پالیسی کی تفصیلاتعراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ البتہ 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا۔
یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق نئی پالیسی کا براہِ راست اثر نوجوان زائرین پر پڑے گا جو انفرادی طور پر زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم خاندانوں کے ساتھ آنے والوں کے لیے راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عراقی مقامات مقدسہ کے زائرین