سعودی عرب جانے والوں کیلیے نئی ہدایات جاری:پولیو ویکسین لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ریاض:سعودی عرب نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دے دیا، جس کے باعث ائیرپورٹس پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن(GACA) کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
پولیو ویکسینیشن کی شرط اور ضروری تفصیلات کے سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانا لازمی ہوگی۔ ویکسین کی مدت 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ شرط تمام ویزا ہولڈرز (عمرہ، سیاحت اور اقامہ) پر لاگو ہوگی جب کہ 12 گھنٹے سے کم ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کو ویکسین سے سے استثنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر سرکاری یا نجی اسپتال کی مہر ہونا ضروری ہے۔
پی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے کسی بھی مسافر کو سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ائیرپورٹ پر پریشانی سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کا ثبوت ساتھ لائیں۔
نئی ہدایات تمام ایئرپورٹس اور ایئرلائنز پر یکساں لاگو ہوں گی اور عمل نہ کرنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پولیو ویکسین مسافروں کو
پڑھیں:
وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
عراق کے حکام نے مقدس مقامات کی زیارات کے خواہش مند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت اکیلے سفر کرنے والے مردوں کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عراقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر کے مردوں کو انفرادی طور پر زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ تاہم اگر وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ درخواست دیں گے تو انہیں زیارت ویزہ فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد زائرین کے سفر کو محفوظ اور منظم بنانا ہے، اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ان ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زیارات عراق مقدس مقامات وزارت مذہبی امور