ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم کردی گئیں، مزکورہ کمیٹیوں کی 3 وزارتوں کو دیگر وزراتوں میں ضم کرنے کے نتیجے میں ختم کیا گیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے 3 قائمہ کمیٹیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم کردیں گئیں ہیں۔مذکورہ کمیٹیوں کو 3 وزارتوں کو دیگر وزراتوں میں ضم کرنے کے نتیجہ میں ختم کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے۔ پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔