خیبر پختونخوا:سکیورٹی فورسز کی 5 مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 5 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 13 خوارج دہشت گروں کو ہلاک کردیا، کاروائیاں ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیراستان، لکی مروت اور ضلع خیبر میں کی گئیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خوارج مارے گئے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی اور تاپی میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران 5 خارجی ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کارروائی کے دوران 2 اور ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورز کے خلاف سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔
وزیرِاعظم نے 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملانے پر پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
آصف زرداری نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ 13 خوارج کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی، قوم کو بلاشبہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے اقدامات لائق ستائش ہیں، ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پر سیکیورٹی فورسز سکیورٹی فورسز کو جہنم واصل دہشت گردی کے فورسز کی خاتمے کے فورسز نے کے دوران خوارج کے کے خلاف کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔