کوئٹہ؛ کول مائنز ایریا میں بم دھماکا، سوات کے 9 مزدور جاں بحق، کئی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کوئٹہ؛ کول مائنز ایریا میں بم دھماکا، سوات کے 9 مزدور جاں بحق، کئی زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(سب نیوز)کول مائنز ایریا میں بم دھماکے میں سوات کے 9 مزدور جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہرنائی شاہراہ کے کول مائنز ایریا میں پک اپ گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 9 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ ڈی سی ہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کول مائنز ایریا میں
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں بم دھماکا ، متعدد افراد زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے کہا ک جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بازار میں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس نے کہا کہ جنوبی وزیرستان ۔دھماکہ میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، ریکسیو انتظامیہ نے کہا کہ ملبے سے ابھی تک 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
https://cdn.jwplayer.com/players/aDtYuS0L-jBGrqoj9.html