WE News:
2025-04-25@09:54:22 GMT

ہرنائی میں زوردار دھماکا، 9 مزدور جابحق 6 شدید زخمی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

ہرنائی میں زوردار دھماکا، 9 مزدور جابحق 6 شدید زخمی

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جابحق جبکہ 6 مزدور شدید زخمی ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: لوئر کوہستان، شاہراہ قراقرم پر خوفناک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

بلوچستان حکومت نے تحصیل شاہرگ ٹاکری میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت اور مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ زخمی مزدوروں کو شاہرگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ہرنائی ہرنائی دھماکا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ہرنائی دھماکا

پڑھیں:

لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی

—فائل فوٹو

لکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس کی موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کی تحصیل نال بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، کئی زخمی

خضدار/ڈیرہ مراد جمالی خضدارکی تحصیل نال میں...

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے  میں دھماکا، 5 افراد زخمی
  • سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی
  • جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کے ورثا کیا کہہ رہے ہیں؟
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی