Daily Mumtaz:
2025-09-18@20:08:50 GMT

مفتی قوی کا راکھی ساونت سے آج شادی کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

مفتی قوی کا راکھی ساونت سے آج شادی کرنے کا اعلان

مفتی قوی نے بھارتی رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت سے آج شادی کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

مفتی قوی نے گزشتہ دنوں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر بھارتی اداکارہ نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے مثبت ردِعمل دیا تھا اور اب دونوں کی شادی کی تاریخ بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے انکشاف کیا کہ میرا 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح ہو گا، نکاح کی تاریخ راکھی کی مرضی کے مطابق ہی رکھی ہے۔

مفتی قوی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد راکھی ساونت کا لباس مکمل اسلامی اور شرعیت کے مطابق ہو گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ میں خود بھی اپنا لباس تبدیل کر لوں۔

انہوں نے میزبان کو بھی دعوت دی کہ آپ بھی میرے نکاح میں شرکت کریں اور گواہ بنیں۔

اس سے پہلے ایک پوڈ کاسٹ میں مفتی قوی نے راکھی سے شادی کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر والدہ اجازت دیں گی تو راکھی ساونت سے شادی کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہوں، قوی صاحب آپ کے نام میں ہی قوی آتا ہے، میرے لیے ’کویتا‘ (شاعری) لکھیے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: راکھی ساونت سے مفتی قوی نے شادی کے

پڑھیں:

کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک : شہرِ قائد کے عوام کی سہولت کیلئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا، نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے۔

 یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں، نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  

انہوں نے مزید کہا کہ نادرا عوام کی سہولت کیلیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری اپنے موبائل فونز کے ذریعے اس کی زیادہ تر خدمات حاصل کر سکتے ہیں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ کے مطابق طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
  • قطر کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان
  • قطر کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان 
  • کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
  • پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  • ’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
  • سعودی عرب کا لکسمبرگ کے ریاستِ فلسطین تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
  • یورپی ملک لکسمبرگ کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان
  • یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
  • لکسمبرگ کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان