Express News:
2025-06-19@14:26:53 GMT

عرفی جاوید نے منگنی کرلی؟ وائرل تصویر نے تہلکہ مچا دیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

منفرد فیشن کیلئے مشہور بھارتی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کی منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بولڈ فیشن اسٹائل کیلئے مشہور عرفی کی ایک مبہم تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک لڑکے کو ماڈل کو گھٹنوں پر بیٹھ کر انگھوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ و ماڈل کی منگنی کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم یہ افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب ڈزنی ہاٹ اسٹار کی جانب سے 14 فروری سے نشر کیے جانے والے ایک پروگرام کا پوسٹر شیئر کیا گیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by JioHotstar (@jiohotstar)

اس پوسٹر سے معلوم ہوتا ہے کہ عرفی جلد ایک پروگرام ہوسٹ کرنے والی ہیں، جس کا عنوان ہے، انگیجڑ روکا یا دھوکا؟۔ پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے ’یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجئیے دھوکے کا خطرہ ہے روکا (منگنی) کر کے جانا ہے‘۔

یاد رہے کہ یہ پروگرام 14 فروری سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر کیا جائے گا جس میں عرفی کے ساتھ ہرش گجرال بھی موجود ہوں گے۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by JioHotstar (@jiohotstar)

عرفی جاوید سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے غیر روایتی فیشن اور ڈریسنگ سینس کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر

پڑھیں:

نیدرلینڈز ، 15سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی ہدایت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایمسٹر ڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک)نیدر لینڈز کی حکومت نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو نفسیاتی اورجسمانی مسائل اور ڈپریشن سے بچانے کے لیے انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹا گرام کے استعمال سے دور رکھیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیدر لینڈز کی وزارت صحت نے بیان میں والدین سے کہا ہے کہ ایسے بچے جو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہیں انہیں نفسیاتی و جسمانی مسائل کا سامنا ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایسے بچے ڈپریشن کے ساتھ ساتھ نیند کے مسائل کا بھی شکار ہوتے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ والدین بچوں کے ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال کے وقت کو بھی دیکھیں کہ وہ اپنا کتنا وقت ان ڈیوائسز کے ساتھ گزارتے ہیں۔ رات کے وقت فون اور لیپ ٹاپ بچوں کے کمرے سے دور رکھیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بچوں کے لیے اسکرین ٹائم صرف 20 منٹ کا ہو اور اس کے بعد تقریباً 2 گھنٹوں تک بچے کھیل کود کریں۔ نگران نائب وزیر برائے کھیل و نوجوان ونسنٹ کریمنز نے پارلیمان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اس ایڈوائزری سے بچوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے دور رکھنے میں مدد ملے گی۔خط میں مزید کہا گیا کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام استعمال کرنے لیے کم از کم عمر 13 سال ہونی چاہیے۔ نیدر لینڈز حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے یہ پلیٹ فارمز بچوں میں منفی اثرات پیدا کرتے ہیں۔ 13 سال کی عمر کے بچوں کو صرف رابطے کے لیے سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ نیدرلینڈز میں اس عمر سے ڈچ بچے اسکول کی پڑھائی کا آغاز کرتے ہیں۔ نیدر لینڈز کے اسکولوں نے طلبہ کے لیے ٹیبلیٹ، موبائل فون اور سمارٹ گھڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ گزشتہ ماہ کے دوران نیدرلینڈ زکے تقریباً 1400 ڈاکٹرز اور ماہرین نے ایک عوامی خط پر دستخط کیے تھے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ 14 سال سے کم عمر بچوں کو موبائل فون رکھنے کی اجازت نہ دی جائے اور 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔ یاد رہے آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ فرانس اور ڈنمارک بھی سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے اسی طرح کی پابندیوں سے متعلق قانون سازی پر غور کر رہے ہیں۔ سوئیڈن میں بھی بچوں کے اسکرین ٹائم کے حوالے سے سفارشات جاری کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کی یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ کے دورے کی ویڈیو وائرل
  • ریلویز پولیس میں بھرتیوں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی قرار
  • ’یہ غزہ نہیں اسرائیل ہے‘، ایرانی حملوں سے پھیلی تباہی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
  • نیدرلینڈز ، 15سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی ہدایت
  • کانسرٹ میں ’میرب‘ کے نعرے لگنے پر عاصم اظہر کا ردعمل وائرل ہوگیا
  • بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے بچپن کی دوست سے منگنی کرلی
  • عاصم سے بریک اپ، میرب کی جذباتی گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل
  • رنکو سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر نے بچپن کی دوست سے منگنی کرلی
  • پاکستانی پائلٹ نے اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو ریکارڈ کرلی
  • پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل