Jang News:
2025-06-09@15:07:27 GMT

لوئر دیر: 21 روزہ خصوصی صفائی مہم کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

لوئر دیر: 21 روزہ خصوصی صفائی مہم کا آغاز

—فائل فوٹو

لوئر دیر  میں21 روزہ خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا، جس کے دوران گلی کوچوں اور بازاروں کو بھاری مشینری سے صاف کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے 21 روزہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان کے مطابق مہم کے دوران ضلع بھر کے چھوٹے اور  بڑے شہروں، ندی نالوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ، فریقین کو نوٹسز جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر وزارت قانون اور وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری کردیا۔

خصوصی صفائی مہم کے تحت دیواروں پر کی گئی وال چاکنگ کو بھی مٹایا جائے گا۔

 مہم میں مقامی افراد کی شرکت اسے مزید مؤثر اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی مہم کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کو صاف ستھرے اور پر سکون ماحول میں عبادت اور روزہ رکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صفائی مہم کا

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے جدہ ائیر پورٹ پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاہی دیوان میں دیے گئے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ملاقات میں پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان گہرے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر انہیں ظہرانے میں لے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کو ظہرانے میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی پارلیمانی وفد نے برطانیہ میں سفارتی مشن کا آغاز کردیا
  • کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر تجاویز کی منظوری دی جائے گی
  • وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی
  • عید قربان کا تیسرا روز: شہر بھر میں گلاب کے عرق سے سڑکوں کی دھلائی جاری
  • فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • جنوبی وزیرستان: راغزائی ٹمبر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • کوئٹہ، عید الاضحیٰ کے دوران تفریحی مقامات پر پابندی
  • قیدیوں کیلئے خوشخبری، پنجاب بھر میں 90 روزہ سزا معافی کا اعلان
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہءِ سعودی عرب, ولی عہد کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں بطور مہمان خصوصی شرکت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ