مجھے کوئی خط نہیں ملا، باتیں صرف چالیں ہیں،آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستان اس وقت بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، کوئی خط ملا بھی توپڑھے بغیروزیراعظم کو بھجوادوں گا،جنرل عاصم منیر کی اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت
آرمی چیف کی گفتگواظہاراعتماد ہے ،واضح ہوگیا حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں ( سکیورٹی ذرائع) ،لگتا ہے اب خطوط بھیجے جانے کا سلسلہ رک جائے گا، سیاسی تجزیہ کار
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر ملا بھی تو اسے پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے بڑھنا ہے اور پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ خط کی باتیں صرف چالیں ہیں، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔یاد رہے کہ سیکیورٹی ذرائع پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں کوئی خط نہیں ملا، نہ ہی اسے ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی گفتگو سے واضح ہوگیاہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے، آرمی چیف نے گفتگو سے حکومت پر اعتماد کااظہار کیا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں نے کناہے کہ اب شاید آرمی چیف کو خطوط بھیجنے کا سلسلہ رک جائے گا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا جس میں انسانی سمگلنگ سے متعلق اقدامات پر کمیٹی میں بحث ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
زرتاج گل نے کہا کہ بہت سارے عرب ممالک میں ڈی جی خان کے افراد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران نوشین افتخار نے سوال کیا کہ کیا انسانی سمگلنگ اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا ہے؟ جس پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ قانون موجود ہے، انسانی سمگلنگ اور ڈیپورٹ ہونے والوں کے 5 سال کیلئے پاسپورٹ معطل ہوتے ہیں۔