سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان کیلئے عدالت سے بری خبر
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔
عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
عدالت نے دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنےکا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کامکہ مکرمہ میں نکاح ، تصاویر وائرل،دیکھیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔
عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔