بےروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ،16 ہزار اساتذہ بھرتی کا فیصلہ، اپلائی کیسے کرینگے ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔
محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسامیوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر جلد مشتہر کی جائیں گی جس کے ذریعے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سب انسپکٹر کی بھرتیاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اشتہار جاری کردیا
سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
پبلک پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی 300 خالی آسامیوں پربھرتی کئےجائیں گے، سب انسپکٹر کی بھرتی بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعےکی جائے گی۔
پبلک سروس کمیشن کے جاری اشتہار کے مطابق ضلع لاہور 29 اور شیخوپورہ میں 23سب انسپکٹرز بھرتی ہوں گے۔ گریڈ 14 کی سیٹ کیلئے عمر کی حد20سے25 سال مقرر کی گئی ہے۔ مردکیلئے قد 5فٹ7انچ اورخواتین کیلئے 5فٹ2 انچ ہوگا ۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
عمر میں کوئی رعائت نہیں ، جبکہ تعلیمی قابلیت بی اے سیکنڈ ڈویژن رکھی گئی ہے۔