اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدرمملکت کی صاحبزادی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ دیا جو توشہ خانہ میں جمع کرادیاگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے الیکٹرک گاڑی تحفہ میں تھی، وزیراعظم نے گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرادی جبکہ صدر مملکت آصف علی ذرداری کی صاحبزادی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو بھی ترک صدر نے ایک الیکٹرک گاڑی تحفہ میں دی۔ جسے توشہ خانہ میں جمع کرادیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے کہنا ہے کہ کابینہ سیکرٹریٹ نے گاڑیوں کے توشہ خانہ میں جمع ہونے کی تصدیق کر دی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: توشہ خانہ میں جمع

پڑھیں:

اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے؛ چوہدری انوار الحق

سٹی 42 : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وفاقی حکومت کے تعاون سے نو تعمیر شدہ اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ چوہدری انوار الحق نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ 

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 ڈائریکٹر جنرل  این ایم  او ڈاکٹر شازیہ فاطمہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں ہسپتال میں کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص اور علاج کے لیے دستیاب جدید مشینری بارے بھی  بریفنگ دی گئی ۔ 

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ اٹامک  انرجی  ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے، مستقبل میں مختلف اقسام کے کینسرز کی تشخیص اور بروقت علاج کے لیے اس ہسپتال کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواہش تھی آزاد کشمیر کی عوام کے لئے ایک بہترین کینسر ہسپتال قائم ہو ۔ ہسپتال کی ضروریات کے لیے محکمہ صحت آزاد کشمیر اٹامک انرجی ہسپتال مظفر آباد کو ہر ممکن آپریشنل تعاون فراہم کرے گا ۔ 

معروف برطانوی گلوکار  انتقال کر گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہاں ہسپتال کا انفراسٹرکچر اور  سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، صحت کے مسائل کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نےکہا کہ 5.4ارب کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے  والا یہ ہسپتال کینسر جیسے مہلک  امراض  کے علاج معالجے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کمپنی بی وائی ڈی کا 2026 تک پاکستان میں اسمبل شدہ الیکٹرک کار متعارف کرانے کا اعلان
  • الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • الیکٹرک گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے سکیم متعارف کر انے کا فیصلہ
  • عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکمل
  • الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ: معروف چینی کمپنی پاکستان میں قدم جمانے کوتیار
  • توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی
  • الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے ای بائیک اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • بی وائی ڈی کا پہلا پلگ اِن ہائبرڈ ماڈل ’شارک 6‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان
  • اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے؛ چوہدری انوار الحق
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار