گلگت شاہراہ قراقرم پر سائیکلنگ کے دوران جرمن سیاح حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان آنے والا جرمن سیاح شاہراہِ قراقرم پر سائیکلنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد سیاح کو فوری طور پر پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
جرمن سیاح نے حادثے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شاہراہ قراقرم کی خوبصورتی اور چیلنجز کو دیکھ کر یہاں سائیکلنگ کے لیے آیا تھا، مگر ایک موڑ کاٹتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کر کے اسپتال پہنچایا، جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ شاہراہ قراقرم اپنی دشوار گزار راستوں اور خطرناک موڑوں کے باعث ہمیشہ سے ایک چیلنج رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا معاملہ، جرمن کمپنی کا پی اے اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
فائل فوٹو۔اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر ای گیٹس تنصیب کے منصوبے کے حوالے سے جرمن کمپنی کے نمائندگان نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پی اے اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے مکمل کرلیا گیا۔
پی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے کل ہوگا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ای گیٹس سیکیورٹی میں بہتری، خود کار عمل اور انسانی عمل دخل پر انحصار کم کریں گے۔