جنوبی کوریا کے شہر بوسان کےہوٹل میں آتشزدگی‘ 6افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
جنوبی کوریا : فائر فائٹرز ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان میں زیر تعمیر ہوٹل میں آگ لگنے سے 9افراد ہلاک ہو گئے ۔ آگ جمعہ کے روز صبح کے وقت لگی ۔ آگ بجھانے کے لیے 90 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ،جب کہ کثیر المنزلہ عمارت کے اندر پھنسے کارکنوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جنوبی افریقا میں ہاتھی نے کروڑ پتی مالک کو حملہ کرکے مار دیا
جنوبی افریقا کے ایک معروف نجی گیم ریزرو کے مالک ایف سی کونریڈی ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ ایف سی کونریڈی مغربی کیپ کے علاقے موسل بے میں واقع لگژری گونڈوانا پرائیویٹ گیم ریزرو کے مالک تھے۔ وہ ریزرو میں ایک معمول کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک ایک نر ہاتھی نے ان پر حملہ کر دیا۔
ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
واقعے کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ہاتھی حملے کے بعد موقع سے فرار ہو چکا تھا۔