مجھے نکالنے کا جواب پارٹی کے پاس بھی نہیں، یہ سب سلمان اکرم کا کیا دھرا ہے: شیر افضل
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: تحریک انصاف سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں اور یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جن پارٹی ارکان نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں ہیں، معاملات غیر منتخب لوگ چلا رہے ہیں، ایسے لوگوں نے ہی بانی پی ٹی آئی کے گرد گھیرا ڈالا ہوا ہے، یہ لوگ کسی کے کان میں بات ڈال دیتے ہیں اور لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں، میں نے موروثی سیاست کے خلاف بیان دیا جو شاید کچھ لوگوں کو ناگوار گزرا ہو۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
انہوں نےکہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، میں بہت جلد پارٹی میں واپس آؤں گا، سلمان اکرم راجہ خود کو ڈی فیکٹو سیکرٹری جنرل کہتے ہیں جسے عام زبان میں غاصب کہتے ہیں، سلمان اکرم بااثر لوگوں کی سفارش پر سیکرٹری جنرل بنے ہیں، جنہوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا انہیں اب جواب دوں گا۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ مجھے کیوں نکالا،اس کا جواب میری پارٹی کے پاس نہیں ہے، یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔
گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ
حیدرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کرکے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کرکے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کرکے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں تحریکِ انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔