سندھ: سرکاری ملازمت کیلئے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے سندھ، سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد میں 15 سال تک چھوٹ کالعدمذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال کی رعایت کی بھی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ک سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15سال رعایت تھی جسے ختم کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ایس ایل سیزن 11 اپریل مئی میں کرانے پر اتفاق
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 آئندہ برس اپریل اور مئی میں کرانے پر اتفاق کر لیا گیا۔
لاہورمیں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل اانتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پلیئرز مینجمنٹ، ممکنہ شیڈول، مقامات اور ونڈو کے حوالے سے تجاویزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت پر ٹیم مالکان کو ممکنہ پلان شیئر کیا گیا۔اس کے علاوہ ٹیم مالکان کو ٹائٹل اسپانسر شپ کےمعاہدے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فالو اپ میٹنگز میں مزید امور پر تفصیلی گفتگو پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو آئندہ ہفتے ویلیو ایشن کے بارے آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔