سندھ میں زائرین کی دو بسوں کو حادثات، 16 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
نواب شاہ(نیوز ڈیسک)حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، متعدد افراد کی حالت تشویشناک۔ نوابشاہ اور خیر پور میں زائرین کی دو بسوں کو پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نوابشاہ میں آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے آرہے تھے۔ادھر خیر پور میں بھی قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب زائرین کو لے جانے والی کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کا شکار مسافر کوچ پنجاب سے سہیون جا رہی تھی۔
اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری اور شعیب شاہین لڑ پڑے، فواد نے تھپڑ جڑ دیا، شعیب گر پڑے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔