شام کے بارے ایرانی و روسی سفارتکاروں کی مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
شام کیلئے ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے اور روسی حکام کے درمیان ہونیوالی آج کی ملاقات میں شامی اتحاد، خودمختاری و جغرافیائی سالمیت کے احترام سمیت اس ملک میں استحکام کے قیام کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا اسلام ٹائمز۔ ایرانی و روسی اعلی سفارتکاروں نے آج ایک ملاقات میں شام کے بارے مشاورت و تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس حوالے سے شام کے کے لئے ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے محمد رضا رؤف شیبانی نے آج مشرق وسطی و افریقی ممالک کے لئے روسی فیڈریشن کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاؤرنٹیف اور روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں فریقین نے شام کے اتحاد، خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے احترام سمیت اس ملک میں استحکام کے قیام کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اپنی ملاقات میں ایرانی و روسی سفارتکاروں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ شام کے اندرونی مسائل کو تمام سیاسی طبقات کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملاقات میں شام کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کو وضاحت کی گئی ہے کہ اگر اس نے کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت نے کسی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے معرکہ حق میں بھی بھر پور جواب دیا ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران ہمارا قریبی دوست ملک ہے۔ ایرانی صدر کے دورے کا شیڈول ابھی طے کیا جا رہا ہے، جس میں ایران کی صورتحال، علاقائی حالات اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہو گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسحق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ روبیو کی کل ملاقات ہوگی۔