وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔
اس موقع پر محسن نقوی کے حالیہ دورۂ امریکا سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ امریکا کے دورے میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں جن میں دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین بہترین تعلقات ہیں جو کئی دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہم ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ اُمید ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی تقویت ملے گی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے قائم قام امریکی سفیر کو اسلام آباد کے جشن بہاراں پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی سے امریکی سفیر کہا کہ
پڑھیں:
اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے
اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔
ملاقات میں پاک-امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔
اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اسحٰق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک-امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔