UrduPoint:
2025-11-03@21:39:06 GMT

کانگو میں نقل مکانی اور صحت کے مسائل بحرانی کیفیت کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

کانگو میں نقل مکانی اور صحت کے مسائل بحرانی کیفیت کا شکار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 فروری 2025ء) جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے مشرقی علاقے میں جاری لڑائی کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد تحفظ کے لیے ایسے علاقوں کی جانب نقل مکانی کر رہی ہے جہاں انسانی امداد کی فراہمی ناممکن ہو گئی ہے۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ ہمسایہ ملک روانڈا کے حمایت یافتہ ایم 23 باغی صوبہ شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما پر قبضے کے بعد اب جنوبی کیوو کے شہر بوکاؤ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ادارے کی ترجمان یوجین بیون کے مطابق، لڑائی کے نتیجے میں بیشتر امدادی راستے بند ہو گئے ہیں۔ جنوبی کیوو میں جنسی تشدد کی متاثرین کو ضروری مدد پہنچائی جا رہی ہے تاہم عدم تحفظ اور متواتر نقل مکانی کے باعث تمام لوگوں تک رسائی ممکن نہیں رہی۔

(جاری ہے)

پناہ گاہوں کی تباہی

شمالی کیوو میں لڑائی سے متعدد طبی مراکز اور مردہ خانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ہیضہ، ملیریا اور خسرہ جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کیوو میں گوما، مینووا اور نوبی کیوو کے متعدد علاقوں میں 70 ہزار ہنگامی پناہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں جہاں 350,000 لوگ مقیم تھے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ گوما اور دیگر مقامات پر گولہ بارود کی بہت بڑی مقدار بکھری ہے جس کے باعث نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی محفوظ واپسی کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ لوگ ایک مرتبہ پھر بے گھر ہو سکتے ہیں۔

لڑائی جنوبی کیوو تک پھیلنے کے باعث امدادی سپلائی لائن کے تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ملک میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار برونو لامارکیز نے کہا ہے کہ باغیوں کے جنوبی کیوو کی جانب بڑھنے سے علاقے میں مرکزی ہوائی اڈے کے لیے خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جو اب تک امدادی اہلکاروں کی آمدورفت اور سازوسامان کی نقل و حرکت کا واحد ذریعہ ہے۔

ایم پاکس کا دوبارہ پھیلاؤ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان کرسٹین لنڈمیر نے کہا ہے کہ لڑائی کے باعث ایم پاکس کی وبا کے خلاف اقدامات بھی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ گوما اور ملحقہ علاقوں میں اس حوالے سے صورت حال کہیں زیادہ خراب ہے۔ 'ڈبلیو ایچ او' نے گزشتہ سال اگست میں دوسری مرتبہ اس بیماری کو عالمگیر صحت عامہ کے لیے تشویشناک خطرہ قرار دیا تھا۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس بتا چکے ہیں کہ ملک کے مشرقی حصے میں لڑائی شروع ہونے سے قبل ایم پاکس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پایا جا چکا تھا لیکن اب یہ کامیابی غارت ہونے کا خدشہ ہے۔ گوما اور گردونواح میں 143 افراد میں اس بیماری کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں 128 کو جان بچانے کے لیے نقل مکانی کرنا پڑی اور ان حالات میں سبھی لوگوں کو خطرہ ہے۔

کرسٹین لنڈمیئر نے بتایا ہے کہ علاقے میں متعدد طبی مراکز کو لوٹ لیا گیا ہے، طبی کارکن جان بچانے کے لیے علاقہ چھوڑ گئے ہیں اور لوگوں کو صحت کی سہولیات تک رسائی نہیں رہی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نقل مکانی کے باعث گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

یوکرین کو کروز میزائل کی فراہمی سے مسائل کے حل میں مدد نہیں ملے گی، روس

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا کا کہنا ہے کہ امریکی ادارے پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری مسائل کے حل میں مددگار نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی سے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا کا کہنا ہے کہ امریکی ادارے پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری مسائل کے حل میں مددگار نہیں ہوگی۔ قبل ازیں پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی حوالے سے منظوری کے باوجود یہ معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حتمی منظوری سے مشروط ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کراچی کے مکینوں سے ظلم و زیادتیاں بن کرے، بلال سلیم قادری
  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • سندھ کے مسائل اجتماع عام میں پیش کریں گے،کاشف سعید
  • گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
  • یوکرین کو کروز میزائل کی فراہمی سے مسائل کے حل میں مدد نہیں ملے گی، روس
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
  • 1947 میں گلگت کے لوگوں نے خود آزادی لیکر پاکستان کیساتھ الحاق کیا، صدر مملکت